حدیث کو ذرا غور سے پڑھئیے گا، جنت میں داخلہ ممنوع ہونا کوئی معمولی بات نہیں ہے !!!!
کون جنت میں نہیں جا سکے گا؟؟
حدیث رسول صلی اللہ علیہ وسلم میں تین افراد پر جنت کا داخلہ ممنوع {حرام} قرار دیا گیا ہے۔۔۔۔
عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ ثَلَاثَةٌ قَدْ حَرَّمَ اللَّهُ عَلَيْهِمْ الْجَنَّةَ مُدْمِنُ الْخَمْرِ وَالْعَاقُّ وَالدَّيُّوثُ الَّذِي يُقِرُّ فِي أَهْلِهِ الْخَبَثَ
حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے مروی رسول اللہ صلہ اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
تین آدمی ایسے ہیں۔جن پر اللہ نے جنت کو حرام کر دیا ہے۔ دائمی شرابی،ماں باپ کا نافرمان،اور "دیوث" جو اپنے بیوی بچوں میں بے حیائی برداشت کرتا ہے"
مسند احمد ح 5349
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’تین طرح کے لوگ ایسے ہیں جن کی طرف اللہ قیامت کے دن نظررحمت نہیں فرمائے گا:
1. والدین کا نافرمان
2. مردوں کی مشابہت کرنے والی عورت
3. دیوّث۔ ‘‘
(سنن النسائی: 2563)
دیوث
=====
جو شخص غیرت مند نہیں ہوتا وہ ’’دیوث‘‘ ہوتا ہے۔’شرعی اصطلاح میں ’دیوث ‘‘ اس شخص کو کہتے ہیں جو اپنے گھر میں فحاشی اور غلط روش کودیکھتا ہے اور اپنی آنکھیں بند کرلیتا ہے ۔ایسے شخص کے متعلق فرمان نبوی ہے کہ وہ جنت میں نہیں جاسکے گا۔
ابن عمر رضی اللہ عنہ سے مروی مذکورہ بالا احادیث میں تیسرے نمبر پر دیوث کاذکر ہوا ہے۔ دیوث ایسے آدمی کو کہتے ہیں جسے اپنے اہل و عیال کے سلسلے میں غیرت وحمیت نہ ہو۔ اس کی غیرت کا جنازہ نکل چکا ہو کہ اپنے اہل و عیال کی عفت وعصمت کا محافظ بننے کی بجائے ان کی عزت کو فروخت کرنے سے بھی دریغ نہیں کرتا۔
دیوث کی تعریف میں ایسے بھائی، باپ اور خاوند بھی شامل ہیں جو اپنی بہن، بیٹی، بیوی کو پردے کی پابندی نہیں کرواتے بلکہ انھیں نیم عریاں لباس پہنا کر بازاروں اورمحفلوں میں لیے پھرتے ہیں۔ پردہ کرنا تو عورت نے ہے لیکن کروانے کی ذمہ داری اس کے بھائی، باپ اور خاوند پر بھی ہے۔
جو مرد اپنی عورتوں کے بارے غفلت کا شکار ہیں ایسے مرد کچھ اور نہیں بس دیوث {بے غیرت} ہیں۔۔
حیرت ہے فضول باتوں کی وجہ سے عورت پر سختی کرتے ہیں آجکل کے مرد حضرات مگر اسلام کے لیے غیرت نام کی چیز ہی نظر نہیں آتی۔۔۔۔۔
شاعر نے کیا خوب کہا ہے:
؎ بے پردہ نظر آئیں جو کل چند بیبیاں
اکبر زمین میں غیرت قومی سے گڑ گیا
میں نے کہا کہ آپ کا پردہ وہ کیا ہوا
کہنے لگیں کہ عقل پر مردوں کی پڑ گی
اللہ مسلمان مردوں کو با غیرت مند مومن مسلمان بننے کی توفیق عنایت فرما...
Comments
Post a Comment