Tenses in Urdu

Tenses in Urdu
Compiled by:
Professor Mukhtar Naeem Ghumman
PRESENT INDEFINITE TENSE                  فعل حال مطلق

جن جملوں کے آخر میں "تاہے” "تے ہیں” "تو ہے” "تی ہیں” وغیرہ لفظ آتے ہیں وہ جملے Present Indefinite Tense کے جملے کہے جاتے ہیں۔ یہ زمانہ غیر متعین ہوتا ہے۔ اس میں قدرت ، عادت ،سدا سچ بھی ظاہر ہوتا ہے۔

انگریزی میں ترجمہ کرنے کے طریقے


(1) اس Tense میں Is ,Am , Are کا استعمال نہیں کیا جاتا۔
  • (2) سادہ جملوں یعنی Affirmative Sentences میں Verb کا استعمال اس طرح سے ہوتا ہے کہ I ,We You, They اور دیگر سبھی جمع Subject کے ساتھ Verb کی پہلی فارم کا استعمال کیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ He, She, It اور دیگر سبھی واحد Subject کے ساتھ Verb کی پہلی فارم میں S یا Es جوڑ دیتے ہیں۔
  • (3) منفی جملوں یعنی Negative Sentences میں I, We, You, They اور دیگر جمع Subject کے ساتھ Do Not کا استعمال کرتے ہیں۔ He, She, It اور دیگر سبھی واحد Subject کے ساتھ Does Not لگاتے ہیں، ایسے میں Verb کی پہلی فارم میں S یا Es نہیں لگاتے۔ لیکن اگر جملے میں کبھی "نہیں” کا استعمال ہوتا ہے تو Never کا استعمال کرتے ہیں ، ایسے میں Do Not یا Does Not کا استعمال نہیں کرتے اور Verb کی پہلی فارم میں Subject کے مطابق S یا Es جوڑ دیتے ہیں۔
  • (3) سوالیہ جملوں یعنی Interrogative Sentences میں Do یا Does , سبجیکٹ(Subject) سے پہلے لگتا ہے۔ جب جملے میں سوالیہ لفظ بیچ میں ہو تو اس لفظ کی انگریزی Do یا Does سے پہلے لگاتے ہیں۔ جملے کے آخر میں سوالیہ نشان (؟) لگاتے ہیں۔
  • اس Tense کو ہمیشہ کے لیے یاد رکھنے کے لیے ان Rules کو زبانی یاد کریں۔
Save4

اب آئیے کچھ مثالیں دیکھیں

  • وہ کتاب پڑھتا ہے۔
  • He reads a book
  • وہ کتاب پڑھتے ہیں۔
  • They read a book
  • وہ کتاب نہیں پڑتا ہے۔
  • He does not read a book
  • وہ کبھی کتاب نہیں پڑتا ہے۔
  • He never reads a book
  • وہ کتاب نہیں پڑھتے ہیں۔
  • They do not read the books
  • کیا وہ کتاب پڑھتا ہے ؟
  • Does he read a book
  • وہ کتاب کیوں نہیں پڑھتے ہیں؟
  • ? Why do they not read the book?

PRESENT CONTINUOUS TENSE



فعل حال جاری

ان جملوں میں کام کا جاری رہنا پایا جاتا ہے۔ ان کے آخر میں اکثر "رہا ہے” "رہی ہے” "رہے ہیں” "رہا ہوں” وغیرہ لفظ آتے ہیں۔
  • اس Tense میں Is, Am, Are کا استعمال کیا جاتا ہے۔ واحد Subject کے ساتھ Is اور جمع Subject کے ساتھ Are اور I کے ساتھ Am کا استعمال ہوتا ہے۔
  • اس Tense میں Verb کی پہلی فارم کے ساتھ ing لگاتے ہیں۔
  • منفی جملوں یعنی Negative Sentences میں Is, Am, Are کے بعد Not لگتا ہے۔
  • سوالیہ جملوں یعنی Interrogative Sentences میں Is, Am, Are کو Subject سے پہلے لگایا جاتا ہے۔ اور آج میں سوالیہ نشان (؟) لگایا جاتا ہے۔
  • اس Tense کو ہمیشہ کے لیے یاد رکھنے کے لیے ان Rules کو زبانی یاد کریں۔
Save

آئیے کچھ مثالیں دیکھیں

  • وہ گڑیا سے کھیل رہی ہے۔
  • She is playing with doll
  • میں کمرہ صاف کر رہی ہوں۔
  • I am cleaning the room
  • وہ بھاگ رہے ہیں۔
  • They are running
  • وہ اپنا سبق یاد نہیں کر رہے ہیں۔
  • They are not learning their lessons
  • کیا وہ لڑکا میچ نہیں کھیل رہا ہے؟
  • ?Is that boy not playing the match
  • تم آج کہاں جا رہے ہو؟
  • ?Where are you going today
  • وہ اسکول جا رہی ہے۔
  • She is going to school
  • لڑکیاں خط لکھ رہی ہیں ہیں۔
  • The girls are writing the letters
  • وہ خط نہیں لکھ رہے ہیں۔
  • They are not writing the letters
  • کیا وہ خط لکھ رہے ہیں؟
  • ?Are they writing the letters?


PRESENT PERFECT TENSE-

فعل حال مکمل

اس Tense کے جملوں کے آخر میں "چکا ہے” "چکی ہے” "دیا ہے” "لیا ہے” "کیا ہے” وغیرہ لفظ آتے ہیں۔ اس میں ایسا معلوم ہوتا ہے کہ کام ابھی ابھی ختم ہوا ہے۔

انگریزی میں ترجمہ کرنے کے طریقے

  • اس Tense میں Verb کی تیسری فارم کا استعمال کیا جاتا ہے۔
  • اس Tense میں He, She, It اور سبھی واحد فاعلوں کے ساتھ Has کا استعمال کیا جاتا ہے۔
  • اور I, We, You, They اور سبھی جمع فاعلوں کے ساتھ Have کا استعمال کیا جاتا ہے۔
  • منفی جملوں یعنی Negative Sentences میں Has یا Have کے بعد Not آتا ہے۔
  • سوالیہ جملوں یعنی Interrogative Sentences میں Has یا Have جملے کے شروع میں آتا ہے۔اور آخر میں سوالیہ نشان (؟) لگایا جاتا ہے۔
  • اس Tense کو ہمیشہ کے لیے یاد رکھنے کے لیے ان Rules کو زبانی یاد کریں۔


اب آئیے کچھ مثالیں دیکھیں

  • بچہ اسکول چلا گیا ہے۔
  • The child has gone to school
  • چپراسی نے گھنٹہ بجا دیا ہے۔
  • The peon has rung the bell
  • میں نے اس کی کتاب دے دی ہے۔
  • I have given his book
  • وہ کھانا کھا چکے ہیں۔
  • They have Eaten the food
  • آج نوکر نہیں آیا ہے۔
  • The servant has not come today
  • کیا مہمان چلے گئے ہیں؟
  • ?Has the guest gone
  • آج پرنسپل نے تقریر کیوں نہیں کی؟
  • Why has the principal not delivered his speech today



  • PRESENT PERFECT CONTINUOUS  TENSE-            فعل حال مکمل جاری

    اس Tense کے جملوں کے آخر میں "سے- رہا ہے” "سے- رہے ہیں” "سے- رہی ہیں” "سے- رہا ہوں” وغیر لفظ آتے ہیں۔ ان میں کام دیئے گئے وقت میں چلتا رہتا ہے۔ان میں وقت دیا ہوتا ہے۔

    انگریزی میں ترجمہ کرنے کے طریقے

    • ایسے جملوں میں Has been یا Have been کے ساتھ Verb کی پہلی فارم میں ing جوڑ کر استعمال ہوتا ہے۔
    • ‘سے’ کی انگریزی Since یا For لگتی ہے۔ متعین وقت کے لیے since اور غیر متعین وقت کے لیے For لگاتے ہیں۔
    • منفی جملوں یعنی Negative Sentences میں Has یا Have کے بعد not اور اس کے بعد Been لگتا ہے۔
    • سوالیہ جملوں یعنی Interrogative Sentences میں Has یا Have جملے کے شروع میں لکھتے ہیں۔اور آخر میں سوالیہ نشان (؟) لگاتے ہیں۔
    • اس Tense کو ہمیشہ کے لیے یاد رکھنے کے لیے ان Rules کو زبانی یاد کریں۔

    2

    اب آئیے کچھ مثالیں دیکھیں

    • وہ صبح سے گیت گا رہی ہے۔
    • She has been singing a song since morning
    • وہ ایک گھنٹے سے باتیں کر رہا ہے۔
    • He has been talking for 1 hour
    • میں اسے دو بجے سے پڑھا رہا ہوں۔
    • I have been teaching him since 2’o clock
    • دو دن سے نوکر نہیں آرہا ہے۔
    • The servant has not been coming for two days
    • کیا یہ لڑکی دو گھنٹے سے یہیں بیٹھی ہے؟
    • ?Has this been sitting here for two hours
    • وہ لڑکے صبح سے کیوں نہیں کھا رہے ہیں؟
    • ?Why have those boys not been singing since morning
    • استاد ایک گھنٹے سے پڑھا رہا ہے۔
    • The teacher has been teaching for one hour
    • دھوبی صبح سے کپڑے دھو رہا ہے۔
    • The washerman has been washing the clothes since morning
    • یہ لڑکا پندرہ منٹ سے یہاں بیٹھا ہے۔
    • This boy has been sitting here for 15 minutes
    • میں اس کالج میں 1990 سے پڑھا رہا ہوں۔
    • I have been teaching in the college since 1990.
  • PAST INDEFINITE TENSE              فعل ماضی مطلق

    اس Tense کے جملوں کے آخر میں میں "تھا” "تھے” "تا تھا” "تے تھے” "تی تھی” "سکا” "سکی” وغیرہ لفظ، اس کے علاوہ آ، اے ،ای آوازیں آتی ہیں۔
    یہ زمانہ مندرجہ ذیل کاموں میں استعمال کیا جاتا ہے۔
    • (1) وہ کام جو زمانۂ ماضی میں ختم ہوگئے ہیں۔
    • (2) زمانۂ ماضی کی عادت یا چال چلن کے لیے۔

    ترجمہ کرنے کے طریقے

    • ایسے جملوں میں "تھا ، تھی ، تھے” کےلئے Was / were کا استعمال نہیں ہوتا۔
    • ہر ایک فاعل کے ساتھ Verb کی دوسری فارم کا استعمال کیا جاتا ہے۔
    • جن جملوں میں "سکا ، سکی ، سکے ہو” ان میں Could کے ساتھ Verb کی پہلی فارم لگاتے ہیں۔
    • منفی جملوں یعنی Negative Sentences میں Subject کے بعد Did not لگاکر Verb کی پہلی فام لگاتے ہیں ، لیکن کبھی ‘نہیں’ کے لئے Never کا استعمال کر کے Verb کی دوسری فارم لگاتے ہیں۔
    • سوالیہ جملوں یعنی Interrogative Sentences میں did سبجیکٹ (subject) سے پہلے آتا ہے۔
    • جن جملوں میں Could آتا ہے ان میں Did کا استعمال نہیں کیا جاتا۔
    • جن جملوں میں فعل پر زور دیا جاتا ہے ان میںDid کا استعمال کرتے ہیں۔(اس کو سمجھنے کے لئے مثال نمبر نمبر 4 اور 5 دیکھیں)
    • منفی جملوں یعنی Negative Sentences میں Could کے بعد Not آتا ہے اور Interrogative Sentences میں could سبجیکٹ (subject) سے پہلے آتا ہے۔
    • اس Tense کو ہمیشہ کے لیے یاد رکھنے کے لیے ان Rules کو زبانی یاد کریں۔


    اب آئیے کچھ مثالیں دیکھیں

    • وہ کل میرٹھ گیا تھا۔
    • He went to meerut yesterday
    • اس نے ایک مضمون لکھا۔
    • He wrote an essay
    • زینت کل اسکول گئی تھی۔
    • Zeenat went to school yesterday
    • میں نے تو اس کی مدد کی۔
    • I did help him
    • وہ کھیلا تو تھا۔
    • He did play
    • موہن نے خط لکھا۔
    • Mohan wrote a letter
    • میں آج اپنا سبق یاد نہیں کر سکا۔
    • I could not learn my lesson today
    • پولیس نے چوروں کو کب پکڑا؟
    • ? When did the police catch the thieve
    • وہ یہاں کھیلا کرتا تھا۔
    • He used to play here.

Comments